نندی پور پاور پراجیکٹ کرپشن میں شہباز شریف ملوث !!! سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرح چھپانے کی کوشش کی گئی: عمران خان
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کرپشن کی تحقیقات کا معاملہ بھی ماڈل ٹاون انکوائری کی طرح چھپانے کی کوشش ہے۔ کپتان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کرپشن کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ پر بڑی کرپشن ہوئی ہے۔ ماڈل ٹاون واقعہ کی طرح یہ کرپشن بھی چھپانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ جیسے ماڈل ٹاون واقعہ میں شہباز شریف ذمہ دار تھے اسی طرح نندی پور کرپشن میں بھی شہباز شریف کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف معاملہ چھپانے کی اجازت نہیں دے گی۔ کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل کی مخالفت کرنے والے ارکان اسمبلی کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ ایسے ارکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بنیادی وعدے پورے نہیں کر سکتے تو ہمیں پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ جانا چاہئے۔