نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن !!! خواجہ آصف کی وضاحتیں رائیگاں‘ اعتزاز احسن کی شدید تنقید
اسلام آباد (92نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک مرتبہ پھر الزامات کی سیاست شروع ہو گئی ہے۔ سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے نندی پور پاور پراجیکٹ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف وضاحتیں دیتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی آمد آمد ہے یا کچھ اور۔ الزامات کی سیاست پھر شروع ہو گئی۔ اپوزیشن نے تیروں کا رخ حکومت کی طرف کر دیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا کہ نندی پور کے معاملے پر فوجداری مقدمہ چلایا جائے۔ نیب تحقیقات کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کو چھپایا جارہا ہے۔ جب وزراءکو کچھ اور نہیں ملتا تو الزامات کی سیاست شروع کردیتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نندی پور منصوبے کی کسی بھی فورم پر تحقیقات پر اعتراض نہیں۔ چیچوں کی ملیاں منصوبے کے پینتیس ارب کا حساب بھی باقی ہے۔
خواجہ آصف نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی ناکامی کا ملبہ گزشتہ حکومت ڈالتے ہوئے کہا کہ منصوبہ گیس یا فرنس آئل پر چلنا تھا۔ کنٹریکٹر کی غلطی کے باعث پراجیکٹ شروع نہ کیا جا سکا۔