Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس ،بابر اعوان و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاریخ مقرر

نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس ،بابر اعوان و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاریخ مقرر
October 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں ڈاکٹر بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ ملزمان پر 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کا ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جج ملک ارشد نے کی۔ عدالت نے ملزم جسٹس ر ریاض کیانی کو حاضری سے مستقل استثناء دے دیا اور کہا کہ ریاض کیانی بزرگ ہیں، ان کو لانے کے لیے دو لوگوں کا سہارا چاہیے ہوتا ہے جبکہ راجہ پرویز اشرف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا اور مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔