Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نندی پور پاور ریفرنس، بابر اعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

نندی پور پاور ریفرنس، بابر اعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر فیصلہ کل سنایا جائیگا
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) نندی پور پاور ریفرنس میں ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی کی بریت مسترد کرنے کے خلاف اپیل کا فیصلہ بھی سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ پانچ اکتوبر 2020 کو فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

25 جون 2019 کو احتساب عدالت نے بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواست منظور کی تھی۔

جج ارشد ملک نے مسعود چشتی کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی، نیب نے احتساب عدالت کے بریت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔