Sunday, September 15, 2024

نندی پور پاورپراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ  شروع

نندی پور پاورپراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ  شروع
October 5, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)نندی پور پاور پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ شروع ہو گیا،آڈٹ کمپنی تحقیقات کے بعد رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ تفصیلات کےمطابق نندی پور پاور پراجیکٹ کے آڈٹ کے لئے ایک معروف آڈٹ فرم  فارگوسن کے آڈیٹرز کی ٹیم نندی پور پہنچ چکی ہے جو تمام ریکارڈ کا جائزہ لے کر اپنی آڈٹ رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ حکومت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں بدانتظامی اور کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا اعلان کیا تھا، آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں حکومت مزید اقدامات کا فیصلہ کرے گی۔