Saturday, July 27, 2024

نندی پور منصوبہ سے متعلق زیر التوا تحقیقات، ریفرنسز کی تفصیلات طلب

نندی پور منصوبہ سے متعلق زیر التوا تحقیقات، ریفرنسز کی تفصیلات طلب
August 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے نندی پور منصوبہ سے متعلق زیرالتوا تحقیقات اور ریفرنسزکی تفصیلات طلب کر لیں۔ سابق چیئرمین نیب قمرالزمان چوہدری کو بھی بلا لیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ تحقیقات کب سے زیرالتوا ہیں؟،نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ فروری 2017 کو تحقیقات شروع ہوئیں۔ منصوبے کو آئوٹ سورس کرنے کی انکوائری 2018 میں شروع کی۔ وزارت قانون نے 2 سال تاخیر کی ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نندی پور پاور پلانٹ کو آئوٹ سورس کرنے کے ذمہ دار اس کے بورڈ آف ڈائریکٹر ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قانونی رائے میں تاخیر سے منصوبے کی لاگت بڑھ گئی۔ اتنے سالوں سے کیس چل رہا ہے۔ عدالت نوٹس لے تو نیب کو گیئر لگ جاتا ہے۔ اس رفتار سے کام نہیں چلے گا۔ کیوں نہ کیس سرد خانے میں رکھنے پر قمرالزمان چوہدری کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے سابق چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری اور نیب پراسیکیوٹر جنرل کو طلب کرتے ہوئے زیرالتوا تحقیقات اور ریفرنس کی تفصیل طلب کر لی۔