Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نندی پور بجلی گھر کے ٹیرف میں42 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

نندی پور بجلی گھر کے ٹیرف میں42 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
April 13, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نیپرا نے نندی پور پاور پلانٹ کے پیداواری ٹیرف میں اضافہ کر دیا۔ 42 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق نیپرا کے حتمی فیصلے کے بعد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا۔ نندی پور پاور پلانٹ کے ٹیرف کو بھی پر لگ گئے۔ حکومت کا دعویٰ تھا کہ نندی پور پاور پلانٹ کی مشینری جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کی بدولت یہ انتہائی سستی بجلی پیدا کرے گا لیکن 2 جمع2 پانچ تو نہیں ہوسکتے۔ اسی لیے تو فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری ٹیرف میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نیپرا نے بھی سماعت کی اور نندی پور بجلی گھر کے ٹیرف میں42 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چونکہ فرنس آئل 2ہزار روپے فی ٹن مہنگا ہو گیا ہے اس لیے نندی پور پاور پلانٹ کا ٹیرف 4 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے تاہم نیپرا کے فیصلے کا اطلاق حتمی فیصلے کے بعد ہوگا۔