Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری کیلئے کمیشن قائم

 نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری کیلئے کمیشن قائم
September 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی انکوائری کیلئے کمیشن قائم کر دیا گیا ایک رکنی انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق 4ستمبر کو 92 نیوز نے نندی پور پاور پلانٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی ناظرین کو بتایا کہ نندی پور پاور منصوبہ بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے،8 ستمبر کو وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایک رکنی انکوائری کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کریں گے،انکوائری کمیشن نندی پور منصوبے کی ناکامی کی وجوہات کا جائزہ لے گا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کمشن 2007 سے ابتک منصوبے میں کام کی رفتار کا بھی جائزہ لے گا اورمنصوبے کی تعمیر میں تاخیر کے ذمہ داران کا تعین بھی کرے گا۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔