Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نمرمجید نے تاریخ لینے پر دو کروڑ روپے کی پیشکش کی ، وکیل سرکاری بینک نعیم بخاری

نمرمجید نے تاریخ لینے پر دو کروڑ روپے کی پیشکش کی ، وکیل سرکاری بینک نعیم بخاری
December 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سرکاری بینک کے وکیل نعیم بخاری نے نمر مجید کا دھمکیوں کا پردہ چاک کردیا  اور کہا کہ  تاریخ لینے پر دو کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ، مجھے کہا گیا چیف جسٹس کو جانے دیں پھر معاملہ سنبھال لیں گے ۔ اومنی گروپ کی جانب سے لالچ ، دھونس اور دھمکیاں دی گئیں۔سرکاری بینک  کے وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس کے سامنے سب کچھ بتا دیا  ، نعیم بخاری نے عدالت کے سامنے انکشاف کیا  کہ انہیں نمر مجید کا تکبر سے بھرا خط موصول ہوا ۔ نعیم بخاری نے کہا کہ  خط کے ذریعے کہا گیا ہماری چینی چوری کر کے ہم پہ ہی پابندی لگائی گئی ،یہ بھی کہا گیا کہ آپ چیف جسٹس کے کافی قریب ہو ،اومنی گروپ کی جانب تاریخ  کے بدلے دو کروڑ روپے کی پیش کش بھی کی گئی اور کہا گیا کہ چیف جسٹس کوجا لینے دیں پھر معاملہ سنبھال لیں گے ۔ نعیم بخاری کے انکشاف پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  نمر مجید عدالت کیوں نہیں آیا۔ نمر مجید کے خلاف مقدمہ ہے تو کراچی میں ہی پکڑ لیں ،مفرور لوگوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔