Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نمبرگیم مکمل،وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے عمران خان کی جیت یقینی ہوگئی

نمبرگیم مکمل،وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے عمران خان کی جیت یقینی ہوگئی
August 4, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) وزارت عظمیٰ  کے عہدے  کیلئے عمران خان کی جیت یقینی ہوگئی،پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں مطلوبہ تعداد سے زیادہ اکثریت حاصل کرلی ہے،عمران خان کو وزارت عظمیٰ کیلئے تقریباً180 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کےلئے  جوڑ توڑ کا سلسلہ  تاحال جاری ہے ،تاہم  پی ٹی آئی  کو وزارت عظمیٰ کے حصول کیلئے  ارکان اسمبلی کی اکثریت  کی حمایت حاصل  ہو چکی ہے اور عمران خان کا وزیر اعظم بننا یقینی دکھائی دے رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف  کو 176 ممبران کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اور  غالب امکان ہے کہ عمراں خان  وزارت عظمیٰ کےلئے ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں منتخب ہوجائیں گے۔ نمبر گیم کے مطابق عمران خان کو وزارت عظمیٰ کےلئے 180 کے لگ بھگ ووٹ مل سکتے ہیں،اب تک کی صورتحال  یہ ہے کہ  نو آزاد ممبران کی شمولیت،خواتین اور غیر مسلموں کی نشستیں شامل کرکے تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 158 بنتی ہے تاہم عمران خان کے چار غلام سرور اور میجر ر طاہر صادق کے ایک ایک نشست چھوڑنے کے بعد پی ٹی آئی کی کل نشستوں کی تعداد 152 بنتی ہے۔ خواتین کی مخصوص نشستیں شامل کرکے ایم کیو ایم کے 7،ق لیگ کے 4،بی اے پی کے پانچ ،جی ڈی اے کے 3اور عوامی مسلم لیگ کا ایک رکن ہے ۔ اسی طرح تحریک انصاف کو 4 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی  حاصل ہے ، یوں بی این پی مینگل کی چار نشستیں شامل کئے بغیر پی ٹی آئی کو 176 ممبران کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اگر بی این پی مینگل پی ٹی آئی کی حمایت کرتی ہے تو یہ تعداد 180 تک پہنچ جائے گی۔ نمبر گیم کے مطابق پی ٹی آئی مخالف اتحاد کے پاس ممبران کی تعداد 153 ہے، جن میں ن لیگ کے 81،پیپلزپارٹی کے  55 ،ایم ایم ا کے 15  جبکہ اے این پی اور جمہوری وطن پارٹی  کا ایک ایک رکن ہے۔