Wednesday, December 7, 2022

نمبرون ٹیم بننا ورلڈ کپ جیتنے جیسا ہے: مصباح الحق

نمبرون ٹیم بننا ورلڈ کپ جیتنے جیسا ہے: مصباح الحق
لاہور(92نیوز)دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق کہتےہیں نمبر ون ٹیم بننا ورلڈ کپ جیتنے جیسا ہی ہے ٹاپ رینکنگ برقرار رکھنے کیلئے نیوزی  لینڈ اور آسٹریلیا کو شکست دینا ہوگی ، ورلڈ نمبر ون ہونے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہونا ورلڈ کپ جیتنے جیسا ہی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ ویب سائٹ  کوانٹرویو دیتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کےقائد مصباح الحق نے کہا کہ جب قیادت سنبھالی تو  ٹیم  کے حالات خراب تھے اور اب ہم  نمبر ون ہیں۔ مصباح نے کہاکہ  اوول ٹیسٹ سے پہلے انہوں نے ٹیم میٹنگ کی اور کہا کہ جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دینا ہے۔ مصباح  کا کہنا تھا  کہ  انہوں نے مذاق میں الیسٹر کک کو   سیریز  فیصلہ کن بنانے کیلئے ایک اور ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیش کش کی۔ کامیابی کےسفر  پر سوال کےجواب میں مصباح نے کہا کہ  وہ تو ٹیم کا حصہ بھی نہیں تھے لیکن  چیئر مین بورڈ  نےایک دن  انہیں اچانک طلب کیااوراُس  میٹنگ کو خفیہ  رکھا گیا ۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ انہیں  ایک کلرک کےکمرے میں کپتانی کی پیش کش کی گئی۔