Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نماز عید کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا

نماز عید کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستانوں کا رخ کیا
June 5, 2019
کراچی ( 92 نیوز) عید الفطرپر شہریوں کی بڑی تعداد نماز عید کی ادائیگی کے بعد قبرستانوں میں پہنچی اور اپنے پیاروں کی یاد میں دو پَل قبرستان میں گزار کر مرحومین کی مغفرت کی دعائیں مانگیں ۔ عید ہو یا کوئی بھی تہوار، بِچھڑے ہوئے اپنوں کو یاد کرنا اور ان سے محبت کا اظہار ضروری ہے  ، اسی لئے  شہریوں کی بڑی تعداد نمازعید کے بعد شہر خموشاں پہنچ گئی ۔ قبرستان آنے والے شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول رکھتے اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں ۔ شہری کہتے ہیں اپنے پیاروں کو ہرگز نہیں بھولے، یہی وجہ ہے عید کی خوشیوں میں اُن کی یادیں قبرستان کھینچ لاتی ہیں ۔