Saturday, July 27, 2024

نلتر حادثہ میں جاں بحق فلپائن کے سفیر کی میت منیلا روانہ کر دی گئی 

نلتر حادثہ میں جاں بحق فلپائن کے سفیر کی میت منیلا روانہ کر دی گئی 
May 12, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نلتر ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق فلپائن کے سفیر کی میت منیلا روانہ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نلتر ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے والے فلپائن کے سفیر کی میت فلپائن کے دارالحکومت منیلا روانہ کردی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر بھی میت کے ہمراہ روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ فلپائن کے سفیر گلگت کے قریب نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔