Saturday, July 27, 2024

نقیب کے خلاف جھوٹا مقدمہ، راؤ انوار 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نقیب کے خلاف جھوٹا مقدمہ، راؤ انوار 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
March 29, 2018

کراچی (92 نیوز) انسداددہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ پر جھوٹامقدمہ درج کرنے کے کیس میں راوانوار کو اکیس اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

معطل ایس ایس پی کو نقیب اللہ کے خلاف جھوٹامقدمہ درج کرنے کےکیس میں انسدادہشتگردی کی عدالت لایاگیا۔

نہ ہاتھوں میں ہتھکڑی نہ چہرے پرپریشانی،راوانوار ہشاش بشاش نظرآئے۔

تفتیشی افسر نے کہاکہ راوانواراوران کی ٹیم نے نقیب اللہ سمیت چار افراد کے خلاف جھوٹامقدمہ درج کیاتھا۔ جعلی مقدمے کی تفتیش  کرنی ہے ریمانڈدیاجائے۔

عدالت نےراوانوارکو اکیس اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

راوانوارواپس صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے سےگریز کیا۔

معطل ایس ایس پی بکتربند گاڑی کی اگلی نشت پر بیٹھے۔ ڈرائیور نے سلام بھی کیا۔

نقیب اللہ پرجعلی مقدمہ بنانے پرراو انواراوران کی ٹیم کے بارہ افسران واہلکاروں کے خلاف شاہ لطیف تھانےمیں مقدمہ درج ہے۔