Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نقیب قتل کیس ، ڈی ایس پی قمر احمد سمیت 3 اہلکاروں کی ضمانتیں منظور

نقیب قتل کیس ، ڈی ایس پی قمر احمد سمیت 3 اہلکاروں کی ضمانتیں منظور
July 28, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب قتل کیس میں ڈی ایس پی قمر احمد اور 3 اہلکاروں کی بھی ضمانتیں منظور کر لیں ۔ راؤ انوار پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں ۔ کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں نقیب محسود قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں ڈی ایس پی قمر احمد کی ضمانت منظور ہو گئی اور عدالت کا مقدمات میں 5، 5 لاکھ روپے  کے مچلکے جمع کرانے کا حکم  بھی سامنے آ گیا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل خضرحیات، سب انسپیکٹر محمد یاسین اور اے ایس آئی سپرد حسین کی 2،2 لاکھ روپے کے عوض ضمانتیں منظور ہوئیں۔ ملزم خصر حیات کو 3 مقدمات میں 2،2 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ ادھر سابق ایس ای پی راؤ انوار نے ایک مرتبہ پھر خود کو بے قصور قرار دیا ۔ قتل کیس کے مرکزی ملزم کا کہنا تھا بیگناہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار اورمرضی کا بیان لینے کیلئے ملوث کیا گیا جبکہ مفرور اہلکار ناانصافی کےباعث گرفتاری بچ رہے ہیں ۔ دوسری طرف مقتول کے والد کے وکیل نے آج بھی عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ ایڈووکیٹ صلاح الدین کا کہنا تھا فیصلے سے ہمارے اعتراضات سچ ثابت ہوئے جبکہ ہمیں سنے بغیر سنگین جرم کے ملزمان کو ضمانت دی جا رہی ہے۔