Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نقیب قتل کیس ، راؤ انوار کے دو بینک اکاونٹس منجمند کر دیئے

نقیب قتل کیس ، راؤ انوار کے دو بینک اکاونٹس منجمند کر دیئے
March 3, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب قتل کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات موصول ہونے کے بعد اسٹیٹ بنک نے راوانوار کے دو بنک اکاونٹ منجمند کر دیئے ۔
بنکنگ ذرائع کے مطابق راو انوار کے دو بینک اکاونٹ سامنے آئے ہیں جن کو منجمند کر دیا گیا ۔
ایک تنخواہ کا اکاونٹ جبکہ دوسر ذاتی اکاونٹ ہے ۔ دونوں اکاونٹ نیشنل بنک کی مختلف برانچوں میں ہیں ۔
ذرائع کے مطابق دونوں اکاونٹ میں کوئی بڑی رقم موجود نہیں ہے ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے راو انوار کے اکاونٹس کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی ۔
نقیب اللہ ماورائے عدالت قتل کیس میں پیش نہ ہونے پرسپریم کورٹ نے راوانوار کے اکاونٹس منجمند کرنے کا حکم دیا تھا ۔ راو انوار نقیب اللہ کیس میں مفرور ملزم ہے ۔