Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نقیب اللہ کے ہمراہ قتل ہونیوالے اسحاق اور صابر کے ورثا کی بھی سنی گئی

نقیب اللہ کے ہمراہ قتل ہونیوالے اسحاق اور صابر کے ورثا کی بھی سنی گئی
February 25, 2018

اوچ شریف ( 92 نیوز ) نقیب قتل کے ہمراہ قتل ہونے والے صابر اور  اسحاق کے ورثا کی بھی سنی گئی ۔ سندھ پولیس کی تحقیقاتی  ٹیم اوچ شریف  پہنچ گئی ، دونوں  مقتولین کے ورثا کے بیان قلمبند کئے جائیں گے ۔۔ راؤ انوار نے دونوں کو 5 پولیس اہلکاروں کا قاتل اور دہشتگرد قرار دیا تھا،ادھرڈیرہ اسماعیل خان میں نقیب اللہ محسود کے والد نے پریس کانفرنس کی جس میں سکیورٹی اداروں سے راؤ انوار کی گرفتاری میں مدد کی اپیل کی گئی ۔

نقیب اللہ محسود کے ساتھ جعلی مقابلے میں مارے جانے والے اسحاق اور صابر کو راو انوار نے دہشتگرد اور پانچ پولیس اہلکاروں کا قاتل قرار دیا تھا،خصوصی تحقیقاتی ٹیم بستی لانگ میں دونوں مقتولین کے ورثا کے بیان قلمبند کرے گی۔

ادھر ڈیرہ اسماعیل میں قبائلی عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقتول نقیب اللہ کے والد  کا کہنا تھا کہ عدالت کی اب تک کی کارروائی سے مطمئن ہیں ،آصف زرداری کو راؤ انوار  کے حق میں بیان نہیں دینا چاہیے تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے خلاف نعرے لگانے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔  نقیب اللہ کے والد کی تمام سکیورٹی اداروں سے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کو گرفتار کرنے کی اپیل  کی اور کسی بھی قسم کی ڈیل کے تاثر کو مسترد کر دیا ۔