Saturday, July 27, 2024

نقیب اللہ کیساتھ مارے جانیوالے دو افراد کے لواحقین بھی سامنے آگئے

نقیب اللہ کیساتھ  مارے جانیوالے دو افراد کے لواحقین بھی سامنے آگئے
January 29, 2018

کراچی ( 92 نیوز )  کراچی میں نقیب اللہ محسود کے ہمراہ جعلی پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے اوچ شریف کے دو  افراد کے لواحقین بھی راؤ انوارکے خلاف کارروائی کیلئے میدان میں آگئے  ۔

نقیب اللہ محسود کے ہمراہ جعلی پولیس مقابلے میں  ہلاک ہونے والے اوچ شریف کے دو افراد  محمد صابر اور اسحاق  کے لواحقین نے بھی انصاف کے لئے صدا بلند کر دی ہے دونوں کو پولیس کی بھاری نفری نے 15 ماہ قبل گھروں سے اٹھایا تھا ۔

جعلی مقابلے میں مارے جانے والوں کے والدین نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے  ۔جبکہ دوسری طرف مقتول اسحاق کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسحاق کی گرفتاری کی وجہ سے والدہ تیسرے دن اللہ کو پیاری ہوگئیں ۔ہمیں انصاف چاہیے ۔

محمد اسحاق اور صابر کے ورثانے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ راؤ انوار اور اُس کے ساتھیوں کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے ۔