Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نقیب اللہ کو مارنے کے احکامات راؤ انوار نے دئیے،گن مین علی رضا

نقیب اللہ کو مارنے کے احکامات  راؤ انوار نے دئیے،گن مین علی رضا
February 12, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) راؤ انوار کے گرفتار گن مین علی رضا نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے سب حقائق بتا دیئے ۔ گن مین علی رضا کے مطابق نقیب اللہ محسود کو جعلی مقابلے میں مارنے کے احکامات راؤ انوار نے دیئے تھے ۔ نقیب اور دیگر کو راؤ انوار کی بکتر بند گاڑی میں مقابلے کی جگہ لایا گیا تھا۔

علی رضا نے تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اہم انکشافات کر دئیے اور کہا کہ نقیب اللہ کو " فل فرائی" کرنے کے احکامات راؤ انوار نے دئیے ۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ نقیب اور دیگر کو مقابلے کی جگہ راؤ انوار کی بکتر بند گاڑی میں لایا گیا جبکہ مقابلے کے وقت راؤ انوار بھی موجود تھا ۔ خیر محمد ، فیصل چوہدری ، امان اللہ مروت اور شعیب شوٹر کو مقابلے کا علم تھا ۔