Saturday, July 27, 2024

نقیب اللہ محسود قتل کیس، ملزموں کا عدالت میں اقبال جرم سے انکار

نقیب اللہ محسود قتل کیس، ملزموں کا عدالت میں اقبال جرم سے انکار
February 7, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں نیا موڑ آگیا ۔ دوران تفتیش اعتراف کرنے والے 4 ملزموں  نے عدالت میں اقبال جرم سے انکار کر دیا ۔

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ملزموں کو جیل بھیج دیا ،عدالت نے راؤ انوار سمیت 15ملزمان کی گرفتاری کا حکم  بھی دے دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت  پر تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔