Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نقیب اللہ محسود قتل کیس ، ضلع ملیر کے تمام چوکی انچارج اور ہیڈ محرر تبدیل

نقیب اللہ محسود قتل کیس ، ضلع ملیر کے تمام چوکی انچارج اور ہیڈ محرر تبدیل
January 25, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے سابق ایس ایس پی کے خاص ساتھیوں میں شمار ہونے والے اے ایس آئی راؤ فیصل اور پانچ ہیڈ کانسٹیبلز کو ملیر سے فارغ کر دیا ۔
نقیب اللہ محسود کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کرنے والے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار تو روپوش ہو گئے مگر ساتھیوں کی مشکلات میں اضافہ کر گئے ۔
جوں جوں تحقیقات میں پیشرفت ہو رہی ہے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کے ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے ۔
ایس ایس پی ملیر عدیل چانڈیو نے سابق ایس ایس پی کے خاص ساتھیوں میں شمار ہونے والے اے ایس آئی راؤ فیصل اور پانچ ہیڈ کانسٹیبلز کو ملیر سے فارغ کر دیا ۔
ادھرضلع کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کیلئے گیارہ تھانوں کے ہیڈ محرر اور بارہ چوکی انچارجز کو ہٹانے کیلئے ایس ایس پی ملیر نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کر لیا ۔
ایس ایس پی ملیر نے تمام چوکی انچارجز اور ہیڈ محررز کا تبادلہ شہر کے دیگر اضلاع میں کرنے کی درخواست کر دی ۔
ذرائع کے مطابق جلد نئے ایس ایس پی ملیر کی سفارشات کو منظور کرتے ہوئے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے تعینات کئے ہوئے افسران و اہلکاروں کی چھٹی کر دی جائے گی۔