Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نقیب اللہ قتل کیس کی رپورٹ نے جعلی مقابلے کا پول کھول دیا

نقیب اللہ قتل کیس کی رپورٹ نے جعلی مقابلے کا پول کھول دیا
January 26, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں آئی جی سندھ کو بھجوائی جانے والی رپورٹ نے جعلی مقابلے کا پول کھول دیا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ نقیب اللہ کو انتہائی قریب سے عقب میں گولیاں ماری گئیں ۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق نقیب اللہ کو مارے جانے والی گولیاں پیچھے سے ماری گئیں ۔
میڈیکل لیگل رپورٹ کے مطابق گولیاں پیچھے سے لگی اور آگے سے نکل گئیں ۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل لیگل رپورٹ کےمطابق نقیب اللہ کو گولیاں کمر اور اوپری حصے پر لگیں ۔
ذرائع کےمطابق تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مکان سے دوبدو مقابلے کے شوائد بھی نہیں ملے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نقیب اللہ مقابلہ کرتا تو گولیاں سینے پر لگتیں ۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سات برسوں میں ملیر میں راو انور سے مبینہ مقابلوں میں تین سو سے زائد افراد مارے گئے ۔