Saturday, July 27, 2024

نقیب اللہ قتل کیس میں تین ملزم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نقیب اللہ قتل کیس میں  تین ملزم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
February 12, 2018

کراچی (92 نیوز ) کراچی میں نقیب اللہ  قتل کیس میں گرفتارتین پولیس اہلکار عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے ملزموں کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ گرفتار ملزموں میں کانسٹیبل عبدل علی،شفیق احمد اورغلام نازک شامل  ہیں ۔تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار ملزم راؤ انوار کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب انکاونٹر  اسپیشلسٹ اور نقیب اللہ محسود قتل کیس کامرکزی ملزم راؤ انوار 20 روز گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکا۔

واقعے میں ملوث تین  اہلکار انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے عبدل علی ، شفیق احمد اور غلام نازک کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ تحقیقاتی افسر  عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکار راو انوار کی ٹیم کا حصہ ہیں نقیب قتل کیس میں اب تک 9 پولیس اہلکار گرفتار کئے جا چکے ہیں ۔

دوسری جانب انکاونٹر اسپیشلسٹ راو  انوار پولیس کے لئے چھلاوہ بن چکا ہے جو سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود 20 روز بعد بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

سندھ پولیس نے راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے دیگر صوبوں کی پولیس اور مختلف اداروں  کے ساتھ انٹر پول سے بھی مدد طلب کر رکھی ہے۔