Thursday, September 29, 2022

نقیب اللہ قتل کیس ، مرکزی ملزم راؤ انوار کی ضمانت منظور

نقیب اللہ قتل کیس ، مرکزی ملزم راؤ انوار کی ضمانت منظور
کراچی (92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب قتل کیس میں سابق پولیس افسر راؤ انوار کی ضمانت منظور کر لی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سابق ایس ایس پی کا کہنا تھا کسی گواہ نے اُن کا نام نہیں لیا ۔ مرتضیٰ بھٹو کیس میں بھی ایک شخص کو پھنسانے کی کوشش کی گئی ۔ ایسا ہی میرے ساتھ کیا گیا اور سازش کرنے والے کو وقت آنے پر بے نقاب کروں گا ۔ ادھر جرگہ ارکان نے تحقیقاتی افسر کے کردار کو شرمناک قرار دیا اور کہا راؤ انوار پی پی رہنماء آصف زرداری کا بہادر بچہ ہے ۔ انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔ راؤ انوار کیخلاف غیر قانونی اسلحہ اور بارودی مواد کیس اور سابق ڈی ایس پی قمر احمد شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت میں 16 جولائی تک دلائل طلب کرلئے۔ عدالت نے مفرور ملزمان سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، شعیب شوٹر سمیت 12 سے زائد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ۔