Saturday, July 27, 2024

نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار 21اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار 21اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
March 22, 2018

کراچی ( 92 نیوز) نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی کردار راؤ انوار کو 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

راوانوارکو ملیرکینٹ سے پیشی کےلئے لایاگیا ، معطل ایس ایس پی کوسخت سیکیورٹی حصار میں رکھاگیا جن کے آگے اور پیچھے پولیس موبائلیں تھیں  جبکہ بیچ میں دو بکتربند گاڑیاں اور ایک ڈبل کیبن گاڑی شامل تھی ۔

موٹرسائیکل سوار اہلکار بھی ساتھ ساتھ چلتے رہے ، شارع فیصل پر ایک بکتر بند کاٹائرپھٹ گیا ۔ اور وہ کانوائے سے الگ ہوگئی۔

ملزم راوانوار کوکلفٹن کی انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا ،صحافیوں کوعدالتی  کارروائی کی کوریج سے روک دیاگیا اورتمام صحافیوں کو احاطے عدالت سےباہرکردیاگیا۔

تفتیشی افسر نے ملزم راؤ انوار کے ایک ماہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی اور کہاکہ بار بار پیشی سے ملزم کو سکیورٹی خدشات لاحق ہوں گے ، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعات منظور کرتے ہوئے راؤ انوارکو 21 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

صحافی نے راوانوار سےپوچھاآپ کیسے ہیں تو راؤانوار نےکہاکہ اللہ کاشکرہے آپ کیسے ہیں ، انصاف کی امید سے عدالت آیاہوں ، امید ہے انصاف ملے گا۔

ایک صحافی نے پوچھا راؤ صاحب کوئی شرمندگی ہے تو راؤ انوار نے جواب دیا کہ نہیں ۔راوانوار طویل   عرصے روپوش رہنےکے بعد گزشت روز سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے ،سپریم کورٹ کے حکم پر راؤ انوارکوگرفتاررکے کراچی منتقل کیاگیاتھا۔