Friday, December 9, 2022

نقیب اللہ قتل کیس: تحقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دے دیا

نقیب اللہ قتل کیس: تحقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دے دیا

کراچی (92 نیوز) کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقاتی کمیٹی نے نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دے دیا۔
کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ کو جعلی مقابلے میں مارا گیا۔ وہ بے گناہ تھا۔ مقدمہ میں مطلوب نقیب اللہ کوئی اور ہے۔
ادھر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے ایس ایس پی راو انوار اور مقابلے میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی سفارش کر دی۔
اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے کہا کہ انصاف نظر آئے گا، تحقیقاتی ٹیم میں تمام افسران ایماندار ہیں۔
دوسری طرف تحقیقاتی کمیٹی نے ایس ایس پی راو انوار کے قریبی ساتھیوں سے بھی تفتیش کا فیصلہ کر لیا۔
کمیٹی کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف کے بیانات میں بھی جھول ہے۔
نقیب اللہ کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے 19 اہلکاروں کے بیانات قلمبند کئے۔
ڈی ایس پی ملیر سٹی قمر احمد نے کہا کہ شاہ لطیف پہنچا تو مقابلہ ہو چکا تھا، مقابلے کے بعد لاشیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔