Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نقیب اللہ قتل کیس ، کراچی گلشن معمار تھانے کا سابق اہلکار اورنگزیب گرفتار

نقیب اللہ قتل کیس ، کراچی گلشن معمار تھانے کا سابق اہلکار اورنگزیب گرفتار
February 24, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں پولیس نے راؤ انوار کی ٹیم کے دو افسران کو فرار کروانے والا ملزم اورنگزیب دھر لیا۔
ملزم نے شعیب شوٹر اور احسان اللہ مروت کو ٹرین کے ذریعے فرار کروایا تھا ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
ادھر ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان نے راؤ انوار کی ٹیم کے 16 اہلکاروں کے نام
ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی اور سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
اہلکاروں میں امان اللہ مروت، انار خان، خیر محمد، علی اکبر
صداقت حسین، شعیب، محسن عباس اور دیگر شامل ہیں۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ تمام اہلکاروں نے کراچی سے فرار ہونے کیلئے
زمینی راستہ استعمال کیا جبکہ ملزمان کراچی سے پنجاب پہنچے لیکن مُلک سے فرار نہیں ہو سکے۔