Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نقیب اللہ قتل کیس ، راو انوار ، ٹیم کی گرفتاری کیلئے تصاویر پر مشتمل اشتہار جاری

نقیب اللہ قتل کیس ، راو انوار ، ٹیم کی گرفتاری کیلئے تصاویر پر مشتمل اشتہار جاری
February 23, 2018

کراچی (92 نیوز) نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے تصاویر پر مشتمل اشتہار جاری کر دیا گیا ۔
اشتہار میں انکاونٹر اسپیشلسٹ کے علاوہ امان اللہ مروت، شعیب احمد، فیصل محسود، خیر محمد و دیگر کی تصاویر شامل ہیں ۔
اشتہار میں ملزمان سے متعلق ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملیر کو اطلاع دینے کی درخواست کی گئی ہے ۔
ملزمان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کی جائیں گی ۔