Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نقیب اللہ قتل کیس، ڈی ایس پی قمر احمد 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نقیب اللہ قتل کیس، ڈی ایس پی قمر احمد 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
February 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ڈی ایس پی قمر احمد کو عدالت نے 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس اہلکار پیٹی بند افسر کو شاہانہ طریقے سے موبائل میں بٹھاکر لائے  ۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں جعلی پولیس مقابلے نقیب اللہ کو قتل کرنیوالے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے قریبی ساتھی ڈی ایس پی قمر احمد کی عدالت میں پیشی  ہوئی ۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا مزید ملزمان تک رسائی حاصل کرنی ہے  جس پر  عدالت نے ڈی ایس پی قمر احمد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا  اور آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ۔

پولیس اہلکار آج بھی ملزم ڈی ایس پی پر مہربان نظرآئے ، قمراحمد کو پولیس موبائل میں اگلی نشست پر افسروں کی طرح لایا گیا  اور صرف نمائشی ہتھکڑی پہنائی گئی ۔

میڈیا نمائندوں کے پہنچنے پر ڈی ایس پی قمراحمد نے اہلکار کو ہتھکڑی تھامنے کا کہا ۔