Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نقب اللہ قتل کیس ، مقتول اور ساتھیوں کیخلاف درج مقدمات جعلی قرار

نقب اللہ قتل کیس ، مقتول اور ساتھیوں کیخلاف درج مقدمات جعلی قرار
February 24, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) مقتول نقیب اللہ محسود اور ساتھیوں کیخلاف درج مقدمات جعلی قرار پائے ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کی اے ٹی سی کورٹ  رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ کو جس مقابلے میں مارا گیا وہ بھی جعلی تھا جبکہ مقتولین سے اسلحہ برآمدگی کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بی کلاس کی رپورٹ اے ٹی سی کی منتظم عدالت میں پیش کردی جس میں  بتایا گیا کہ مقابلہ جعلی تھا، اسلحہ برآمدگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔

 عامر فاروقی کے مطابق جعلی مقابلہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے، عدالت نے رپورٹ متعلقہ اے ٹی سی کو ارسال کردی۔

ادھر مرکزی ملزم راو انوار کے دو قریبی ساتھیوں کو فرار کروانے والا بھی پکڑا گیا، گلشن معمار تھانے کا سابق اہلکار اورنگزیب شکنجے میں، ملزم نے شعیب شوٹر اور احسان اللہ مروت کو ٹرین کے ذریعے فرار کروایا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان نے راو انوار کی ٹیم کے سولہ اہلکاروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔

 اہلکاروں میں امان اللہ مروت، انارخان، خیرمحمد، علی اکبر، صداقت حسین، شعیب، محسن عباس اور دیگر شامل ہیں۔