Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نقاب پہن کر شاپنگ سنٹر جانیوالی 28 سالہ خاتون پر 155 ڈالر جرمانہ عائد

نقاب پہن کر شاپنگ سنٹر جانیوالی 28 سالہ خاتون پر 155 ڈالر جرمانہ عائد
August 4, 2018
کوپن ہیگن (92 نیوز) ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالی خواتین کو سزا ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اٹھائیس سالہ خاتون کو نقاب کر کے شاپنگ مال جانے پرایک سو پچپن ڈالر کا جرمانہ کر دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق نقاب پہننے پر اٹھائیس سالہ خاتون کا دوسری عورت سے جھگڑا ہوا تھا جو اسکا نقاب اتارنے کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر خاتون کو نقاب اتارنے کو بولا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اگر خاتون نے نقاب نہ اتارا تو انہیں قوانین کے مطابق جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے مئی میں عوامی مقامات پر پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا، جس پر یکم اگست سے اطلاق شروع ہوچکاہے۔ نقاب پر پابندی کے خلاف مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔