Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نظربند نہیں کیاگیا،جلد وطن جاؤں گا ، سعد الحریری

نظربند نہیں کیاگیا،جلد وطن جاؤں گا ، سعد الحریری
February 11, 2019
ریاض ( 92 نیوز ) لبنان کے مستعفیٰ وزیراعظم سعد الحریری کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی عرب میں نظر بند نہیں کیا گیا اور وہ بہت جلد اپنے ملک واپس جائیں گے ۔ سعد الحریری نے چند روز قبل ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران جان کو خطرے کے پیش نظر استعفیٰ دے دیا تھا ۔حزب اللہ نے الزام عائد کیا کہ سعودی عرب نے سعدحریری کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔ اُدھر لبنانی صدر مشیل عون نے بھی صورتحال کے بارے میں ریاض سے وضاحت طلب کی تھی ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں لبنانی وزیراعظم نے اپنی گرفتاری کی تردید کی اورکہا کہ وہ آزاد ہیں اور بہت جلد لبنان جائیں گے ۔ سعد حریری نے استعفٰی واپس لینے کا عندیہ بھی دیا ۔ بولے اگر وہ استعفیٰ واپس لے لیں تو حزب اللہ کو خطے کے تنازعات میں لبنان کی عدم مدخلت کی پالیسی کا احترام کرنا ہوگا۔