Friday, October 7, 2022

نصیرآباد : تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹی ایم اے ملازمین کا احتجاج

 نصیرآباد : تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹی ایم اے ملازمین کا احتجاج
  نصیرآباد(92نیوز)نصیرآبادکےعلاقےباڈہ ٹاؤن میں ٹی ایم اےملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کےخلاف کام چھوڑہڑتال، شہرگندگی کےڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق ٹی ایم اے ملازمین کی ہڑتال کےباعث سندھ کاتاریخی اور قدیمی شہر نصیرآبادکےعلاقےباڈہ کی حالت تشویشناک ہوگئی،اہم سڑکیں، گلیاں اور کاروباری راستوں پربھی سیوریج کاگنداپانی جمع ہوگیاجس کی وجہ سے اسپتال جانے والےمریضوں کومشکلات کاسامناہے۔ ادھرضلعی انتظامیہ نےآنکھیں بند کررکھی ہیں ایسی صورتحال پر سیاسی سماجی و مذہبی حلقوں کی جانب سےپرزور مطالبہ کیاگیا ہے کہ ڈوکری میونسپل میں آنے والے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ کے بجٹ میں سے باڈہ ٹاؤن ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ حل کیا جائے۔