Tuesday, February 20, 2024

نصیبو لعل پی ایس ایل گانے کے بعدقومی ترانہ گانے کی خواہشمند

نصیبو لعل پی ایس ایل گانے کے بعدقومی ترانہ گانے کی خواہشمند
February 10, 2021

لاہور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سکس کے آفیشل گانے ’’ گروو میرا ‘‘ میں آواز کا جادو جگانے کے بعد گلوکارہ نصیبو لعل قومی ترانہ گانے کی خواہشمند ہیں ۔

نصیبو لعل ، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ینگ اسٹنرز  کی آواز میں پی ایس ایل سکس کا آفیشل گانا چھ فروری کو ریلیز کیا گیا جسے اب تک 40 لاکھ سے زائد  افراد یو ٹیوب پر دیکھ چکے ہیں ۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ نصیبو لعل نے کہا کہ پی ایس ایل سانگ کے بعد وہ قومی ترانہ بھی گانے کی تمنا رکھتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ’’گرو میرا‘‘ اب تک کے گائے جانے والے مشکل ترین گانوں میں سے ایک ہے  جب کہ ان پر خدا کی مہربانی ہے کہ انہوں نے گانے کو اس انداز میں  گایا جسے سراہا جا رہا ہے ۔