Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نصراللہ کی 9سال بعد بیوی بچوں سے ملاقات ہو گئی

نصراللہ کی 9سال بعد بیوی بچوں سے ملاقات ہو گئی
January 30, 2019
برمنگھم ( 92 نیوز) 92 نیوز کی کوششیں رنگ لےآئیں ،  افواج پاکستان اور  پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی مشترکہ دلچسپی سے برمنگھم کے نصراللہ کی 9سال بعد بیوی بچوں سے ملاقات ہو گئی ۔ نصر اللہ نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وہ  نو سال بعد اپنے اہل خانہ سے ملکربے حد خوش ہیں،اور اس کے لئے وہ تمام میڈیاگروپس،ڈی جی آئی ایس پی آر اوربرطانوی ہائی کمشنر کےشکرگزارہیں۔ نصراللہ کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور ڈاکٹروں نے اسے چند دن کا مہمان کہا تھا،نصراللہ کی خبرایک ہفتہ قبل 92نیوز سمیت دیگر میڈیاچینلز پرنشرہونے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر اور  پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نےمعاملے میں  خصوصی دلچسپی لی جس کےبعدنصراللہ کےاہلِ خانہ کوویزا جاری کیا گیا۔