Friday, December 9, 2022

نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے پر آسٹریلوی کرکٹر جیمز فاکنر پر مقدمہ، 4 میچز کی پابندی

نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلانے پر آسٹریلوی کرکٹر جیمز فاکنر پر مقدمہ، 4 میچز کی پابندی
سڈنی (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے فائنل میں مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے آسٹریلوی آل راونڈر جیمز فاکنر پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی گئی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جیمز فاکنر پر نشے میں دھت ہو کر خطرناک ڈرائیونگ کا الزام ثابت ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ مانچسٹر میں جیمز فاکنر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ٹیسٹ سے علم ہوا کہ ان کے خون میں مجوزہ سے دگنی مقدار میں الکوحل پائی گئی ہے۔ جیمز فاکنر اب اکیس جولائی کو عدالت کا سامنا کریں گے۔ جیمز فاکنر ان دنوں انگلینڈ میں کاو¿نٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ ایشز کے بعد انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی کرکٹ کےلئے آسٹریلوی سکواڈ کا لازمی حصہ قرار دیئے جا رہے تھے۔ اس پابندی کے باعث وہ آئرلینڈ کے خلاف ایک ون ڈے، انگلینڈ کے خلاف ایک ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ ٹیم پرفارمنس منیجر ٹِم ہاورڈ کا کہنا ہے کہ جیمز فاکنر نے اپنی پابندی کی سزا قبول کر لی ہے۔