نشتر اسپتال ملتان کا برن یونٹ قرنطینہ میں بدلنے کے فیصلے پر ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

ملتان ( 92 نیوز) برن یونٹ کو قرنطینہ سنٹر میں بدلنے کے معاملے پر نشتر اسپتال ملتان کے ینگ ڈاکٹرز اور برن یونٹ ملازمین نے اسپتال کا مرکزی گیٹ بند کرکے احتجاج کیا ۔
نشتر اسپتال ملتان کے ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی وباء پھیلی تو انتظامیہ نے برن یونٹ کو قرنطینہ سنٹر میں بدلنے کا فیصلہ کیا جس پر ینگ ڈاکٹرز اور برن یونٹ پیرامیڈیکس سٹاف نے اسپتال کے مرکزی گیٹ کو بند کر احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے نشتر انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ برن یونٹ کو کسی صورت قرنطینہ نہیں بننے دیں گے، ایمرجنسی حادثے کی صورت میں سانحہ کے متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کا واحد اسپتال ہے۔ مظاہرے میں برن یونٹ نرسز کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔