Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر شٹرڈاؤن ہڑتال

نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد کے موقع پر شٹرڈاؤن ہڑتال
February 3, 2019
 سرینگر (92 نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر دورے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں آج  مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی  گئی ۔ ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کرنے والے  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  مقبوضہ  کشمیرپہنے جہاں انہوں نے سرینگر ،لداخ اور جموں میں نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ دورے کیخلاف  حریت رہنماؤں کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔  دوسری جانب احتجاجی مظاہروں کو روکنے  کیلئے  پوری وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کی گئی ۔ وادی میں قابض فوج کی بھاری نفری تعینات  کی گئی  اور جگہ جگہ سخت  چیکنگ کی جاتی رہی ۔ احتجاج کے خوف سے سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق  محمد یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنما کو نظر بند کردیا گیا  ۔ اپنے بیان میں  حریت  رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مودی کا دور حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا دور رہا۔ حق خود ارادیت کو رد کرکے قتل  اور گرفتاریاں کروانے والے کا  استقبال احتجاج سے ہی ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ترجمان  دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد  فیصل نے  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم  اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ  مودی کے دورے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کا اندازہ وادی میں جابرانہ اقدامات سے  لگایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات مقبوضہ کشمیر  سے متعلق بھارتی دعوے بے نقاب کرتے ہیں جن سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبایا جاسکتا ۔