Saturday, September 21, 2024

نریندر مودی کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہیں: بھارتی عوام

نریندر مودی کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہیں: بھارتی عوام
October 6, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی عوام مودی حکومت کی بینستان پالیسیوں سے تنگ آگئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتیا جنتا پارٹی کو ووٹ دینے پر شرمندگی ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی عوام مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی عوام وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی پالیسیوں کے خلاف خوب بھڑاس نکال رہے ہیں۔ خاص طور پر اترپردیش میں گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں مسلمان کو قتل کیے جانے پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیاکے صارفین کا کہنا ہے کہ بے جے پی کی حکومت میں بھارت میں ہندو انتہاپسندی کو فروغ ملا ہے اور اقلتیں عدم تحفظ کا شکار ہوئی ہیں۔ ایسے لوگوں کی سرکاری سطح پر حوصلہ شکنی نہیں کی جاتی۔ ٹوئٹر پر ”آئی رگریٹ بی جے پی“ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن چکا ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نریندر مودی کو اس لیے وزیر اعظم منتخب نہیں کیا تھا کہ وہ ملک میں ہندو انتہا پسندی کو فروغ دینے لگیں اور اب انہیں اس بات پر پشیمانی ہورہی ہے کہ انہوں نے نریندر مودی کو ووٹ کیوں دیا۔