Tuesday, September 17, 2024

نریندر مودی کا دورہ چین، نئی دہلی اور بیجنگ میں 10ارب ڈالر مالیت کے 24معاہدوں پر دستخط

نریندر مودی کا دورہ چین، نئی دہلی اور بیجنگ میں 10ارب ڈالر مالیت کے 24معاہدوں پر دستخط
May 15, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) بھارت اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 10 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ بیجنگ میں بھارت اور چینی وزرائے اعظم کی سربراہی میں دوطرفہ مذاکرات ہوئے جن میں دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کے حل، معاشی تعاون کے فروغ اور عوامی سطح پر رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر دوطرفہ تعاون کے 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے جن کی مالیت دس ارب ڈالر ہے۔ ان منصوبوں میں بھارت میں دوانڈسٹریل پارک کی تعمیر بھی شامل ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں چین کے وزیراعظم اور نریندر مودی نے سرحدی تنازعات کے منصفانہ حل کےلئے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا۔ نریندر مودی نے کہاکہ چین اور بھارت کے بہت سے مشترکہ مفادات ہیں۔