نریندر مودی کا آئندہ برس سارک کانفرنس کیلئے دورہ پاکستان متوقع
اسلام آباد (92نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ برس سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سارک میں کانفرنس میں شرکت کے علاوہ نریندر مودی پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے قبل وزیر خارجہ ششماسوراج کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے۔
سشماسوراج پاکستان آنے پر مشیر خارجہ سے ملاقات کریں گی اور سشما سوراج اور سرتاج عزیز کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت وزراءاعظم کی ملاقات کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔