Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نریندر مودی پر تنقید‘ بھارتی مسلم رہنما اکبرالدین اویسی کے وارنٹ گرفتاری

نریندر مودی پر تنقید‘ بھارتی مسلم رہنما اکبرالدین اویسی کے وارنٹ گرفتاری
October 7, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) مودی حکومت آئینہ دکھانے پر برا مان گئی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد بین المسلمین کے رہنما اکبرالدین اویسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد بین المسلمین ریاست بہار کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے۔ مودی کی فرقہ پرست حکومت اس جماعت کو دبانے کے لئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے۔ بہار کے الیکشن میں آل انڈیا مجلس اتحاد بین المسلمین کے رہنما اکبرالدین اویسی نے ایک ریلی سے خطاب میں مودی کی قاتل حکومت کو آئینہ دکھایا۔ انہوں نے مودی کو ظالم اور شیطان کہا۔ آئینے میں اپنی بگڑی شکل دیکھ کر مودی حکومت آپے سے باہر ہو گئی۔ اپنی گندگی دھونے اور پالیسیاں بہتر کرنے کے بجائے اکبرالدین اویسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ان کے خلاف مقدمہ میں دو دفعات لگائی گئیں جو معاشرے میں انتشار پھیلانے کے جرم پر مبنی ہیں لیکن کیا مودی حکومت خود بھارت کو فرقہ وارانہ تشدد میں نہیں دھکیل رہی ہے۔ مودی حکومت کو آج نہیں تو کل قتل ہونے والے سب بے گناہوں کے خون کا حساب دینا ہوگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔