Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نریندر مودی نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کی ناکام کوشش کی : دفترخارجہ

نریندر مودی نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کی ناکام کوشش کی : دفترخارجہ
August 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کلبوشن یا دیو کی گرفتاری بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔ مودی کے بیان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی تصدیق کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاک بھارت بات چیت خصوصی طور پر کشمیر سے متعلق ہو۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم ترین جزو ہے۔ نریندر مودی نے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹا نے کی کوشش کی۔ کلبوشن یادیو کی گرفتاری بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ مودی کے بیان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 روز سے نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی افواج کی بربریت جاری ہے۔ 80 کے قریب کشمیری عوام اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ کشمیر کا معاملہ گزشتہ 6 دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر ہے۔ ہم نے بھارتی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ پاک بھارت بات چیت خصوصی طور پر کشمیر سے متعلق ہو۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مشکلات کے خاتمہ کے لیے وزیر برائے سمندر پار پاکستانی کئی دنوں سے سعودی عرب میں ہیں۔ شام کا مسئلہ شروع ہونے کے بعد سے ہی یہ موقف ہے کہ مسئلہ کا حل شامی عوام کی خواہش کے مطابق شامی حکومت طے کرے۔