Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نریندرمودی کا انتہائی اہم دورہ امریکا ان کی احمقانہ حرکتوں کی نظر ہوگیا

 نریندرمودی کا انتہائی اہم دورہ امریکا ان کی احمقانہ حرکتوں کی نظر ہوگیا
September 29, 2015
لاہور(ویب ڈٰیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کاانتہائی اہم دورہ امریکا ان کی احمقانہ حرکتوں کی نظرہوگیا،مودی کامذاق کوئی  اور نہیں بلکہ ان کااپنا ہی میڈیااڑارہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سیلفیز کے شوقین بھارتی وزیر اعظم کی امریکہ میں بھی خوب جگ ہنسائی ہوئی،نریندر مودی نے ڈیجیٹل انڈیا کانعرہ لے کر فیس بک  سی ای او مارک زکر برگ سے ملاقات کی تو بھارتیوں نے  مارک زکربرگ کو ہینڈ واش بھیجنے کا اعلان کر دیا ،مظاہرین نے زکربرگ سے کہا کہ  مودی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد آپ کو ہاتھ ہینڈ واش سے دھونا پڑیں گے بات یہیں پرختم نہیں ہوئی جب فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ  مودی کو تحفہ پیش کرنے لگیں تو اس دوران مارک زکر برگ کیمرے کے سامنے آگئے، جس پر مودی نے سفارتی آداب کوبالائے طاق رکھتے ہوئے انہیں ہاتھ سے پکڑ کر کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا۔ ایسی بچگانہ حرکتوں پرانڈیاٹوڈے سمیت دیگربھارتی ٹی وی چینلزنے مودی کی خوب کلاس لی  جبکہ کانگریس سمیت دیگرسیاسی جماعتوں نے بھی انتہائی اہم دورے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی کی غیرسنجیدہ حرکتوں کی وجہ سے بھارت اپنے سفارتی مقاصدحاصل نہیں کرسکا۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔