Monday, January 30, 2023

نرس کے اغواء کا معاملہ ، پسند کی شادی کرنے کی ضد پر نرس کو اغواء کیا گیا

نرس کے اغواء کا معاملہ ، پسند کی شادی کرنے کی ضد پر نرس کو اغواء کیا گیا
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں بنیادی مرکز صحت سے نرس کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا۔ نرس کو پسند کی شادی کرنے کی ضد پر اس کے بھائیوں نے اغواء کیا تھا جسے پولیس نے بازیاب کروا لیا ہے۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے 561 گ ب میں بنیادی مرکز صحت سے نرس کو اغوا کر لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نرس طاہرہ کو اس کے بھائیوں نے پہلے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ معاملہ پولیس تک پہنچا تو مغویہ کو ستیانہ روڈ کے علاقے مچھلی فارم سے بازیاب کروا لیا گیا۔ وجہ یہ سامنے آئی کہ طاہرہ اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ اسکے گھر والے رضا مند نہ تھے۔ دوسری جانب واقعہ پر مرکز صحت کے دو سکیورٹی گارڈز اختر اور وقار کو بھی معطل کر دیا گیا ۔ پولیس نے ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی تو نہیں کی، البتہ نرس کو اس کی رضامندی پر دارالامان بھجوا دیا گیا ۔