Saturday, November 26, 2022

نرسوں کی ہڑتال سے کراچی میں مریض خوار ہونے لگے

نرسوں کی ہڑتال سے کراچی میں مریض خوار ہونے لگے
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی نرسوںکی ہڑتال جاری ہے جب کہ کئی دنوں سے بے یار و مدد گار مریض اور لواحقین خوار ہونے لگے ہیں ۔ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی نرسوں کےاحتجاج کو بارہ دن مکمل ہو گئے ، نرسیں اسپتالوں کے آئی سی یو، ایمرجنسی اور وارڈوں میں کام نہیں کررہیں جس سے زیرعلاج مریضوں کی جان پربن آئی ہے ۔ جناح اسپتال سمیت کچھ اسپتالوں میں نئے مریضوں کو داخل نہیں کیا جارہا ، دوسری جانب مختلف وارڈوں میں زیر علاج مریضوں کے تیمارداروں کاکہناہے کہ نرسز نہیں ہیں جس کی وجہ اپنے پیاروں کو ادویات دینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مریضوں اور تیمارداروں نے اپیل کی کہ نرسیں اپنے مطالبات منوانے کےلئے کوئی اور طریقہ اختیارکریں۔