Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
July 31, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی، جیل بھجواتے ہوئے تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا۔

تفتیشی افسر نے نذیر چوہان کا جسمانی ریمانڈ مانگا اور موقف اختیار کیا کہ موباٸل فون اور واٹس ایپ اکاؤنٹ حاصل کرنا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ نذیر چوہان کا فیس بک اکاؤنٹ پہلے ہی ریکور کیا جا چکا ہے۔ مقدمے میں ایک دفعہ کے علاوہ ساری دفعات قابل ضمانت ہیں، تفتیشی افسر جسمانی ریمانذ کی استدعا کو حق بجانب ثابت نہیں کر سکا، عدالت ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتی ہے اور نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جاتا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

وزیرِ اعظم کےمشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں نذیر چوہان کوہتھکڑیاں لگاکرعدالت میں پیش کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔