Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
August 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان نے جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

نذیر چوہان صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے ملنے ان کے دفتر پہنچے جہاں دونوں نے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کروایا۔

میڈیا سے گفتگو میں ایم پی اے نذیر چوہان نے کہا ترین گروپ سے کوئی تعلق نہیں میرا لیڈر صرف عمران خان ہے۔ میری بیماری پر سب سے پہلے شہزاد اکبر نے ٹیلی فون کیا اور خیریت دریافت کی۔ ترین گروپ میں سے کسی نے بھی حال نہیں پوچھا۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا شہزاد اکبر کا کردار مثبت رہا اور نذیر چوہان نے باتیں تسلیم کیں۔

نذیر چوہان نے کہا وہ اپنی جماعت کی اعلی قیادت ، فیاض الحسن چوہان اور بالخصوص پرویز الہی کے شکرگزار ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے میرے لیے اسمبلی کی کارروائی روکی رکھی۔ میں پوری عمر کے لیے ان کا احسان مند ہوں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔