Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ندیم عرف بابے کی تفتیشی رپورٹ 92نیوز کو موصول

ندیم عرف بابے کی تفتیشی رپورٹ 92نیوز کو موصول
July 31, 2016
کراچی(92نیوز)سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزم ندیم عرف بابے کی ابتدائی  تفتیشی رپورٹ 92 نیوز کو موصول ہوگئی  ملزم نے تفتیش کے دوران سیاسی مخاصمت کی بنا پر دس افراد  کے قتل اعتراف کیا۔ تفصیلات کےمطابق  ندیم عرف بابے اورنگی ٹاون میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا الطاف نگر کے علاقے سے گرفتار ہوا اور جب پولیس کے ہتھے چڑھا تو طاقت کا سارا نشہ ہرن ہوگیا  ملزم نے اپنے جرائم کی داستان فرفر سنادی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزم ندیم عرف بابے نے ابتدائی تفتیش میں سیاسی مخالفت کی بناء پر دس سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیا  ملزم نے بتایا کہ اس نے 2011 میں گلشن بہار میں جمشید نامی شخص کا قتل کیا۔  2012 میں اورنگی ٹاون کے علاقے میں 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر شاہد ،  ہارون ، سیکٹر سولہ میں عبدالرزاق جبکہ ایک اور واردات میں عبدالبشر کا قتل کیا  2013 میں  ملزم نے اورنگی ٹاون میں ثروت ، امان اللہ ، محمد اکبر، محمد اطہر اور عاکف الرحمان کا خون کیا ۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق  ملزم کی گرفتاری پر 5 لاکھ کاانعام  مقرر تھا  ندیم عرف بابے کے متعدد ساتھی گرفتار ہو چکے ہیں اور دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔