Saturday, January 28, 2023

ندیم افضل چن کا بدلہ ،آصف زرداری نے عمران خان کی تین وکٹیں اڑا دیں

ندیم افضل چن کا بدلہ ،آصف زرداری نے عمران خان کی تین وکٹیں اڑا دیں
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی پنجاب کے چن کو اپنی جماعت میں سجا لیا تو آصف زرداری نے بھی پی ٹی آئی کے تین کھلاڑی اپنی ٹیم میں شامل کر لئے ۔ کے پی کے سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی زاہد درانی، عبیداللہ مایاراورنگینہ خان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات کے بعد ارکان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اب نظریاتی کارکنوں کی نہیں صرف الیکٹیبلز کی جگہ ہے، کئی اور ارکان اسمبلی بھی پیپلز پارٹی میں آنا چاہتے ہیں۔